مجھے زندگی میں ہر چیز کے بارے میں ایک وقت کے بعد تجربہ ہو گیا لیکن لوگوں کو پہچاننے میں ابھی تک بیوقوف ہوں مجھے جب بھی لگتا ہے یہ شخص الگ ہے وہ الگ طریقے سے اپنی اوقات دکھا دیتا ہے۔#🤍🥀 #alyaanimran5
کسی کی زندگی سے نکلنے کے بعد اگر آپکے دل میں یہ احساس ہے کہ آپ اس شخص کے ساتھ مخلص تھے ، تو یقین کریں آپ زندگی جیت چکے ہیں، نقصان آپ کا نہیں ہوا کھونے والے کا ہو گیا ہے ۔#🤍🥀 #alyaanimran5
یہ دنیا جب آپ پر مہربان ہو تو آپ سے وہ خوبیاں بھی منسوب کر دیتی ہے جو آپ میں نہیں ہیں اور جب مخالفت پر آتی ہے تو وہ خوبیاں بھی چھین لیتی ہے جو واقعی آپ کے اندر ہیں.#🤍🥀 #alyaanimran5
کچھ لوگ خیر سے اتنے ذہین ہوتے ہیں کہ ایک سیدھی سادھی بات سے فتنہ فساد کہ وہ وہ نکتہ نکال لیتے ہیں کہ شیطان بھی دیکھ کر دنگ رہ جاتا ہوگا ۔#🤍🥀 #alyaanimran5